پنجاب کی نگراں کابینہ کو سرکاری گاڑیاں پہنچادی گئیں

January 27, 2023

پنجاب کی 8 رکنی نگراں کابینہ کو سرکاری گاڑیاں پہنچادی گئیں۔

ذرائع کے مطابق نگراں پنجاب کابینہ کے 2 ممبران نے سرکاری گاڑیاں نہیں لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق نگراں حکومت وزیر ایس ایم تنویر اور ابراہیم حسن مراد نے سرکاری گاڑیاں واپس بھجوائیں۔

گزشتہ روز نگراں وزیراعلیٰ محسن نقوی کے نامزد کردہ 11 میں سے 8 نگراں وزراء نے گورنر ہاؤس لاہور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا۔

حلف اٹھانے والوں میں ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم، ابراہیم مراد، بلال افضل، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، سید اظفر علی ناصر اورعامر میر شامل تھے۔