عمران خان کے آصف زرداری پر الزامات، پیپلز پارٹی کا رد عمل سامنے آگیا

January 27, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کے اوپر قتل کا الزام عائد کرنے پر پیپلز پارٹی کا رد عمل سامنے آگیا۔

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کریں گے، عمران کے زرداری پر عائد الزام کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ عمران خان جادوگرنی کی خبروں پر چلتا ہے شاید اسی نے کوئی خواب دیکھا ہو۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ عمران خان روز سستی شہرت کیلئے نیا بیانیہ بیچنے کی کوشش کرتا ہے۔