کراچی پورٹ سے 300 کنٹینرز غائب ہونے کی خبر درست نہیں، ترجمان کے پی ٹی

January 27, 2023

کراچی پورٹ ٹرسٹ (کے پی ٹی) نے کراچی پورٹ سے 300 کنٹینرز غائب ہونے سے متعلقہ خبروں کو غلط قرار دے دیا۔

ترجمان کے پی ٹی نے کہا کہ کراچی پورٹ سے 300 کنٹینرز غائب ہونے سے متعلق خبریں درست نہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کنٹینرز نجی ٹرمینلز سے کنسائنی اور ان کے نامزد ایجنٹوں کےسپرد کیےگئے۔

کے پی ٹی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ کسٹم اور کے پی ٹی قوانین کے مطابق ڈیوٹی کی ادائیگی پر کنٹینرز سپرد کیے گئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ پچھلے 48 گھنٹوں میں 6897 کنیٹینرز ڈیلیور کیے گئے۔