سعودی عرب، دھوکا دہی پر 4 افراد کو قید و جرمانہ

January 28, 2023

ریاض (شاہدنعیم )سعودی عرب میں الیکٹرانک لین میں دھوکا دہی اور جعلی دستخط کرنے کے جرائم میں 4 افراد کو قید و جرمانہ کی سزا سنا دی گئی ۔ سعودی عرب میں پبلک پراسیکیوشن نے تصدیق کی کہ مجرمانہ تحفظ کے لئے الیکٹرانک لین دین اور دستخطوں میں کسی بھی شکل میں غلط استعمال اور دھوکا دہی کو روکنے کی ضرورت ہوتی ہے ۔سعودی پبلک پراسیکیوشن نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ بتایا کہ سرٹیفکیشن سروس فراہم کرنے والے کے لیے یہ ممنوع ہے کہ وہ درخواست دہندہ کے بارے میں جمع کی گئی معلومات کو سرٹیفکیشن سرگرمیوں کے فریم ورک سے باہر دیگر مقاصد کے لیے استعمال کرے۔ تاہم مالک کی تحریری یا الیکٹرانک رضامندی لیکر ایسا کیا جا سکتا ہے، استغاثہ نے مزید کہا کہ جو کوئی بھی اس کی خلاف ورزی کرے گا اسے پانچ سال تک قید اور پچاس لاکھ ریال تک جرمانے کی سزا دی جائے گی۔