محمد رضوان کیساتھ بیٹنگ پر لٹن داس کا ردعمل

January 29, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

بنگلا دیش کے بیٹر لٹن داس نے پاکستان کے وکٹ کیپر محمد رضوان کے ساتھ بیٹنگ کر کے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔

بنگلا دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) کے 27 ویں میچ میں کومیلا وکٹورینز نے کھلنا ٹائیگرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 4 رنز سے شکست دی تھی۔

اس میچ میں کومیلا وکٹورینز کی طرف سے محمد رضوان اور لٹن داس نے اننگز کا آغاز کیا تھا اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 65 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی تھی۔

میچ کے بعد بنگلا دیشی بیٹر نے سوشل میڈیا پر محمد رضوان کے لیے پیغام جاری کیا۔

لٹن داس نے محمد رضوان کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہےکہ آپ کے ساتھ بیٹنگ کر کے خوشی ہوئی بھائی۔

واضح رہے کہ بی پی ایل میں پاکستان کے کئی کرکٹرز کھیل رہے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں بنگلا دیش کے بیٹر لٹن داس نے نیوزی لینڈ میں سہ ملکی سیریز کے دوران بابر اعظم اور محمد رضوان سے ملاقات کر کے بیٹنگ ٹپس بھی لی تھیں۔