پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے ٹیوشن لے کر بنگلادیشی بیٹر لٹن داس نے بھارتی ٹیم کی درگت بنادی۔
انٹرنیٹ پر صارفین نے گزشتہ روز بنگلادیشی بیٹر کی بھارت کے خلاف دھواں دھار اننگز کو بابر اعظم اور محمد رضوان سے جوڑ دیا۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل پاکستان، نیوزی لینڈ اور بنگلادیش کے درمیان سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلی گئی تھی، اس دوران آخری گروپ میچ کے بعد لٹن داس نے گراؤنڈ میں بابر اعظم اور محمد رضوان سے بیٹنگ ٹپس لی تھیں۔
اُس موقع پر بابر اعظم نے بنگلادیشی بیٹر کو تلقین کی تھی کہ اپنے حوالے سے جتنا کم سنو گے اعتماد برقرار رہے گا۔
نیوزی لینڈ میں ملاقات کے دوران بنگلادیشی بیٹر لٹن داس نے محمد رضوان سے بھی سوالات پوچھے تھے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہارڈ ورک کے بغیر کامیابی ممکن نہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بنگلادیشی بیٹر لٹن داس نے بھارت کے خلاف دھواں دھار اننگز کھیلی تھی، انہوں نے 27 بولز پر 60 رنز بنائے تھے، جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔