نیوزی لینڈ: بارش، سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، 4 افراد ہلاک

January 29, 2023

تصاویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

نیوزی لینڈ کے شمالی جزیرے میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس سے سیلابی صورتِ حال پیدا ہو گئی ہے۔

غر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بارشوں کے باعث پیدا ہونے والی سیلابی صورتِ حال اور لینڈ سلائیڈنگ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 4 ہو گئی۔

جمعے سے جاری بارشوں کے باعث نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں ہنگامی صورتِ حال تاحال برقرار ہے۔

حکام کے مطابق بارش کے باعث آکلینڈ کے 3 ہزار گھروں کی بجلی معطل ہو گئی ہے، جبکہ کچھ علاقوں میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق آکلینڈ ایئر پورٹ سے پروازوں کی آمد و رفت بحال کر دی گئی ہے۔