شاہین شاہ آفریدی کی ٹوئٹر پروفائل میں دلچسپ تبدیلی

January 30, 2023


قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائلپِکچرتبدیل کر دی۔

شاہین شاہ آفریدی نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کی پروفائل پر لاہور قلندرز کا لوگو لگایا ہے۔

لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل 8 کے لیے بھرپور تیاریاں کر رہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں بولنگ اور بیٹنگ کی مشقیں کیں۔

انہوں نے مکمل رن اپ اور تیز رفتاری سے بولنگ کی، وہ کپتان بابر اعظم کو بولنگ کراتے رہے ہیں، شاہین شاہ آفریدینے پاور ہٹنگ کی بھی پریکٹس کی۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے میچز 13 فروری کو شروع ہوں گے، لاہور قلندرز کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی۔