انٹربینک میں ڈالر 7، اوپن مارکیٹ 6 روپے مہنگا

January 30, 2023

علامتی فوٹو

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے اختتام پر انٹربینک تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 7 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں 6 روپے مہنگا ہوا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 7 روپے 3 پیسے بڑھا ہے۔

انٹربینک میں کاروبار اختتام پر ایک امریکی ڈالر کا بھاؤ 269 روپے 63 پیسے ہے۔

انٹربینک میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر ایک ڈالر کا بھاؤ 262 روپے 60 پیسے تھا۔

واضح رہے کہ تین دن میں ڈالر 38 روپے 74 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

اوپن مارکیٹ میں آج ڈالر کا بھاؤ 6 روپے بڑھا ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا بھاؤ 275 روپے ہے۔