پشاور پولیس لائنز دھماکا، وزارت داخلہ کو ابتدائی رپورٹ بھیج دی گئی

January 30, 2023

پشاور پولیس لائنز دھماکے پر خیبر پختونخوا پولیس نے وزارت داخلہ کو ابتدائی رپورٹ بھیج دی ہے۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کی وزارت داخلہ کو بھجوائی گئی رپورٹ میں کہا گیا کہ واقعہ بظاہر خودکش حملہ ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ خودکش حملہ آور کی شناخت پر کام جاری ہے۔

واضح رہے کہ پشاور کی پولیس لائنز میں واقع مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں پولیس اہلکاروں سمیت 59 افراد شہید جبکہ 140 زخمی ہوئے ہیں، زخمیوں میں کئی کی حالت تشویشناک ہے۔