جاپان: قومی کھیل سومو کے پہلوان کی ریٹائرمنٹ کی تقریب میں پاکستانی سفیر کی شرکت

January 31, 2023


جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ کی جاپان کے قومی کھیل سومو کے عالمی شہرت یافتہ پہلوان تویو ہی بیکی TOYOHIBIKI کی ریٹائرمنٹ لینے کی تقریب میں بطور مہمان خاص شرکت کی۔

جاپان کے قومی کھیل سومو جو نہ صرف جاپان کا قومی کھیل ہے بلکہ مقبول ترین کھیلوں میں بھی شامل ہے یہ کھیل نہ صرف جاپان کی دنیا بھر میں پہچان ہے بلکہ دنیا بھر سے سومو کے چاہنے والے یہ مقابلے دیکھنے جاپان تشریف لاتے ہیں۔

کہا جاتا ہے کہ سومو کھیل پاکستان کے صوبہ سندھ کے ملاکھڑا سے کافی ملتا جلتا ہے، گزشتہ دنوں جاپان میں پاکستانی سفیر رضا بشیر تارڑ کو جاپان کے اس قومی کھیل سومو کے عالمی شہرت یافتہ پہلوان تویوہی بیکی کی ریٹائرمنٹ کی گرینڈ تقریب میں بطور مہمان خاص مدعوع کیا گیا۔

جس میں ان کے لیے خصوصی طور پر سفیر پاکستان کو سومو رنگ میں آنے کی دعوت دی گئی جہاں انھوں نے سومو پہلوان تویوہی بیکی کو ریٹائرمنٹ کی تقریب میں حصہ لیا ، اس اہم تقریب میں نہ صرف بڑی تعداد میں شائقین نے شرکت کی کئی ٹی وی چینلز پر بھی اس تقریب کو دکھایا گیا