’جیل سسرال، ہتھکڑی زیور‘ کی باتیں کرنیوالے شیخ رشید آگ بگولہ ہوگئے

February 02, 2023

گرفتاری سے پہلے بڑھکیں مارنے والے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید گرفتاری کے دوران آپے سے باہر ہوگئے۔

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید گرفتاری سے پہلے جیل سسرال اور ہتھکڑی زیور ہونے کی باتیں کیا کرتے تھے لیکن گرفتاری کے وقت وہ شدید طیش میں آگئے۔

شیخ رشید نے گرفتاری کے وقت مخالفین کو گالیاں دیں اور نعرے بازی کی جبکہ وہ وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ، سابق صدر آصف زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو پر بھی برس پڑے۔

شیخ رشید نے تینوں کے خلاف نعرے لگوائے اور انہیں برے القابات سے بھی نوازا۔