شاہ چارلس سوم کا صدر عارف علوی کے نام پیغام

February 02, 2023

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے صدر مملکت عارف علوی کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں پشاور پولیس لائنز دھماکے کی مذمت کی ہے۔

لندن سے جاری اپنے پیغام میں شاہ چارلس سوم نے کہا کہ پشاور دھماکے پر مجھے اور میری اہلیہ کو صدمہ پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عبادت گاہوں میں لوگوں کو نشانہ بنانا زیادہ اندوہناک ہے۔

شاہ چارلس سوم نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کہیں بھی ہوں انسانیت اور مشترکہ اقدار کے خلاف ہیں۔