وزیراعظم شہباز شریف شازیہ مری کے گھر گئے، صاحبزادی کی شادی پر مبارکباد دی

February 03, 2023

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)وزیراعظم شہباز شریف اپنے دورہ کراچی کے دوران جمعرات کو وفاقی وزیر چیرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام شازیہ مری کی رہائش گاہ پر پہنچ گئے ۔انھوں نے وفاقی وزیر شازیہ مری سے ملاقات کی اور شازیہ مری کو بیٹی کی شادی پر مبارکباد پیش کی وزیراعظم نے شازیہ مری کی بیٹی انوشہ اور داماد سے بھی ملاقات کی اس موقع پر وزیر اعظم کا کہنا تھا کے اللہ نئے جوڑے کو آباد رکھے نیک تمنائوں کا اظہار کرتاہوں شازیہ مری نے وزیراعظم کو پھول ، سندھی اجرک اور ٹوپی کا تحفہ پیش کیا وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ، وزیراطلاعات شرجیل میمن ، ناصر شاہ اور خرم دستگیر وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔