پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان

February 03, 2023

فائل فوٹو

ملک میں پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کو ٹیکس ریونیو ہدف میں اضافے کا کہا ہے۔

حکومت پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی موجودہ زیادہ سے زیادہ حد 50 روپے فی لیٹر میں 20 سے 30 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ اس کو 70 سے 80 روپے فی لیٹر کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے تاکہ پیٹرولیم لیوی کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے۔