شاہ رخ خان نے برازیلی مصنف کی ٹوئٹ کا جواب دے دیا

February 03, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے شہرہ آفاق برازیلی مصنف پاؤلو کوئیلہو کی ٹوئٹ کا جواب دے دیا۔

گزشتہ روز پاؤلو کوئیلہو نے شاہ رخ خان کی ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ شہنشاہ، لیجنڈ لیکن سب سے بڑھ کر عظیم اداکار۔

برازیلی مصنف کی اس ٹوئٹ کے بعد اب شاہ رخ خا نے انہیں سوشل میڈیا پر ہی جواب دیا ہے۔

شاہ رخ خان نے لکھا کہ میرے دوست تم ہمیشہ ہی بہت مہربان ہوتے ہو، جلد سے جلد ملاقات کرتے ہیں۔