جنوری میں سیمنٹ کی فروخت 1 اعشاریہ 15 فیصد بڑھی

February 03, 2023

پاکستان میں جنوری کے دوران سیمنٹ کی فروخت 1 اعشاریہ 15 فیصد بڑھی ہے۔

آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے مطابق نئے سال کے پہلے مہینے میں سیمنٹ کی مجموعی کھپت 40 لاکھ 15 ہزار ٹن رہی۔

سیمنٹ کی مقامی کھپت سوا 5 فیصد بڑھی ہے جبکہ ایکسپورٹس 24 فیصد کم رہی۔

رواں مالی سال جولائی سے جنوری کے دوران سینٹ کی مقامی کھپت 2 کروڑ 26 لاکھ 17 ہزار ٹن رہی، جو گئے برس سے 14 فیصد کم ہے۔

7 مہینوں میں پاکستان نے دنیا کو 21 لاکھ 52 ہزار میٹرک ٹن سیمنٹ بیچا ہے، جو گئے برس سے 45 فیصد کم ہے۔

ترجمان آل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کےمطابق سیاسی عدم استحکام معیشت پر اثر انداز ہے، ایل سیز کھلے بغیر پیداوار جاری رکھنا کئی کمپنیوں کےلئے دشوار ہوگا۔