کراچی: اسکول میں نیم کے درختوں کی کٹائی، انچارج ہیڈ ماسٹر معطل

February 03, 2023

کراچی کے ضلع وسطی کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 19 میں قائم گورنمنٹ بوائز سکینڈری ایگروٹیکنیکل اسکول کے احاطے میں نیم کے درجنوں درخت کاٹ کر ٹمبر مافیا کو فروخت کرنے کی وڈیو سامنے آنے کے بعد ڈائریکٹر سیکنڈری اسکول فرناز ریاض نے سخت نوٹس لیتے ہوئے اسکول کے انچارج ہیڈ ماسٹر محمد مزمل کو معطل کر دیا ہے۔

اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، ڈائریکٹر اسکول فرناز ریاض نے بتایا کہ ٹاؤن ایجوکیشن افسر نے جو رپورٹ دی ہے اس میں کہا گیا ہے کہ ہیڈ ماسٹر سے پڑوسیوں نے درخت کاٹنے کی درخواست کی تھی۔

اور یہ کہا تھا کہ اس کے پتوں سے ان کے گھروں میں گندگی پھیل رہی ہے، لہٰذا درخت کاٹ دیے جائیں۔ چنانچہ درخت جاٹ دیے گئے۔

رپورٹ میں اس غیر ذمہ دارانہ طرز عمل اور حکام کی اجازت کے بغیر درخت کاٹنے پر ہیڈ ماسٹر کے خلاف کارروائیکیجائے۔