بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا، شاہد آفریدی نے تصویر بھی جاری کردی

February 04, 2023

فوٹو بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے داماد شاہین آفریدی اور ان کی دلہن انشا آفریدی کی تصویر شیئر کردی۔

سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاہد آفریدی نے لکھا کہ ’بیٹی باغ کا سب سے خوبصورت پھول ہے کیونکہ یہ بڑی نعمت سے کھلتا ہے۔

شاہد آفریدی نے لکھا کہ بیٹی وہ ہے جس کے ساتھ آپ ہنستے ہیں، خواب دیکھتے ہیں اور دل سے پیار کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ بطور والد میں نے اپنی بیٹی کو شاہین آفریدی کے نکاح میں دے دیا۔