آئی ایم ایف نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کردی

February 04, 2023

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستانی معیشت کیلئے بڑے خطرات کی نشاندہی کردی۔

ذرائع کے مطابق معاشی اصلاحات میں تاخیر سے قرضوں اور مہنگائی میں اضافے کا خطرہ ہے، جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کا خدشہ ہے۔

حکومت نے آئندہ ہفتے ریونیو بڑھانے کیلئے اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے۔ سگریٹس اور فضائی ٹکٹ پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

فضائی ٹکٹ پر 17 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔ مہنگے سگریٹس پر 50 پیسے فی اسٹک ایکسائز ڈیوٹی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔

انرجی ڈرنکس پر ٹیکس بڑھانے اور بینکوں کی آمدن پر لیوی لگانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے، ا س کے علاوہ پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی میں مزید اضافہ کرنے کے علاوہ 17 سے 18 فیصد جی ایس ٹی کی بھی تجویز ہے۔