کراچی (نیوز ڈیسک) صدر ٹرمپ کے دباؤ پر ریپبلکن سینیٹ نے ایران سے متعلق مؤقف بدل دیا۔ سینیٹ نے ایران جنگ دوبارہ شروع کرنے سے روکنے کی قرارداد مسترد کر دی، ٹرمپ نے قرارداد کو مذاکرات کیلئے نقصان دہ قرار دیا۔ ریپبلکن ارکان نے ایک روز بعد ہی سابقہ مؤقف تبدیل کر لیا، ڈیموکریٹس نے جنگی اختیارات محدود کرنے کی کوشش کی۔