• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ایران جنگ بندی معاہدے کی قانونی حیثیت پر بڑا سوال، امریکی جریدہ

کراچی (رفیق مانگٹ) امریکی جریدے فارن پالیسی کا کہنا ہے کہ امریکا، ایران جنگ بندی معاہدے کی قانونی حیثیت پر بڑا سوال ہے، کیا ایم او یو ٹریٹی ہے یا غیر پابند سیاسی دستاویز؟ بنیادی قانونی تنازع سامنے آ گیا،ٹرمپ انتظامیہ کانگریس منظوری سے بچنے کے لیے ایم او یو کو ٹریٹی ماننے سے گریزاں، فارن پالیسی کے مطابق اگر ایم او یو ٹریٹی ہوا تو خلاف ورزی پر بین الاقوامی قانونی کارروائی ممکن ہے۔ امریکی جریدے فارن پالیسی کے مطابق اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے لیے طے پانے والی مفاہمتی یادداشت (اسلام آباد ایم او یو) کی سیاسی، عسکری اور معاشی اہمیت کے ساتھ ایک بنیادی قانونی سوال بھی سامنے آیا ہےکیا یہ معاہدہ بین الاقوامی قانون کے تحت ایک باقاعدہ ٹریٹی ہے یا صرف ایک غیر پابند سیاسی دستاویز؟اس مفاہمتی یادداشت نے بیک وقت دس بڑے قانونی اور سیاسی سوالات کو جنم دیا ہے۔

اہم خبریں سے مزید