اسلام آباد(صالح ظافر) وزیراعظم شہباز شریف 3جولائی کو ایرانی لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی تدفین میں شرکت کرینگے۔ذرائع کا کہناہے کہ اس موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کرینگے۔ان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ،سینئر وفاقی وزراء اسحاق ڈار ،محسن نقوی، عطا اللہ تارڑ ،پروفیسر احسن اقبال،خواجہ آصف ،عبدالعلیم خان، مصطفیٰ کمال اور پی پی چیئرمین بلاول بھٹو بھی تہران جائینگے۔