گٹھیا کے درد سے نجات کیلئے مفید 5 جڑی بوٹیاں

February 07, 2023

فائل فوٹو

موسمِ سرما میں گٹھیا کے مریضوں کو جوڑوں میں بے پناہ درد اور تکلیف کا سامنا ہوسکتا ہے۔

دنیا بھر میں لوگوں کو متاثر کرنے والی گٹھیا ایک دائمی بیماری ہے جوکہ جوڑوں میں سوزش، سوجن یا اکڑن کا باعث ہوتی ہے۔

گٹھیا کے مریض اکثر جوڑوں کے درد کو کم کرنے کے لیے مختلف قسم کی دوائیوں کا استعمال کرتے ہیں جن کے انسان کی صحت پر منفی اثرات بھی مرتب ہوتے ہیں

اس لیے آج یہاں کچھ ایسی جڑی بوٹیوں کے بارے میں بتائیں گے جوکہ گُٹھیا کے مریضوں کے لیے جُڑوں میں درد کو کم کرنے اور اس بیماری کو سنبھالنے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہیں۔

ایک بھارتی ماہر غذائیت لونیت بترا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔

اُنہوں نے اس ویڈیو میں 5 ایسی جڑی بوٹیوں کے بارے میں بتایا ہے جوکہ جوڑوں کے درد سے نجات دلا سکتی ہیں۔

ان 5 جڑی بوٹیوں میں ایلو ویرا، ہلدی، جنگلی پودینا(تھائیم)،ادرک اور لہسن شامل ہیں۔

ایلو ویرا:اینتھراکوئنز سے بھری ہوئی یہ جیل گُٹھیا سے نجات میں مدد کرتی ہے کیونکہ اس میں سوزش کش خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

جنگلی پودینا(تھائیم): اس میں سوزش اور بیکٹیریا جیسے جراثیموں کو ختم کرنے کی خصوصیات ہیں۔

ہلدی:اس کا بنیادی جزو کرکیومین(curcumin) سوزش کو دور کرنے کی خصوصیات سے بھرپور ہے۔

ادرک:ادرک میں سوزش کو ختم کرنے کی خصوصیات ہونے کے ساتھ ساتھ ایسےمالیکیولز جوکہ جسم میں سوزش اور اور پروسٹاگلاینڈنز جوکہ جسم میں درد کا باعث بنتے ہیں، ان کو دبانے کے لیےلیوکوٹریئنز موجود ہوتے ہیں۔

لہسن:اس میں ڈئیلئل ڈائی سلفائیڈ ہوتا ہےجوکہ سوزش والی سائٹوکائنز کے اثرات کو کم کرتا ہے۔