علالت نے پرویز مشرف کو پاسپورٹ کی تجدید کرانے کی بھی مہلت نہ دی

February 07, 2023

سابق صدر پاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی شدید علالت کے دوران ان کے پاکستانی پاسپورٹ کی مدت ختم ہوگئی تھی، جس کی وہ تجدید بھی نہ کرا سکے۔

سابق صدر پرویز مشرف کے پاسپورٹ میں لفظ جنرل بھی نام کا حصہ ہے۔

انہوں نے دبئی میں پاکستانی سفارتخانے سے 5 جنوری 2018 کو پاسپورٹ کی تجدید کرائی تھی۔

ان کا پاسپورٹ نمبر AJ0848365 رواں سال 5 جنوری کو زائد المعیاد ہوگیا تھا۔

سابق صدر پرویز مشرف کے پاسپورٹ عکس

اس دوران وہ دبئی کے امریکن اسپتال میں شدید علالت میں زیر علاج تھے اور بیماری کے باعث ان کے جاری آخری پاسپورٹ کی تجدید نہ ہوسکی۔

سابق صدر کا جسد خاکی اسی پاسپورٹ کے ساتھ تدفین کیلئے کراچی پہنچایا گیا۔

قوانین کے مطابق اسی پاسپورٹ کے ساتھ موجود ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر امیگریشن کارروائی مکمل کی گئی تھی۔