کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں کئی فرنچائز اپنے اہم کھلاڑیوں کی خدمات سے محروم ہوں گی۔ انگلینڈ کے معین علی نیشنل ڈیوٹی کے سبب لیگ میچز میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو دستیاب نہیں ہوں گے ۔ ان کی جگہ جنوبی افریقا کے ریسی ون ڈر ڈسن شامل کیا ہے ۔ کراچی کنگز کو جیمز وینس آخری تین میچز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔ ان کی جگہ ایڈم روسنگٹن لیںگے۔ پشاور زلمی نے مجیب الرحمن کی عدم موجودگی میں آسٹریلیا کے پیٹر ہیٹزوگلو کی خدمات حاصل کرلیں ہیں۔ مجیب الرحمن 19فروری کے بعد اسکواڈ جوائن کریں گے ۔