پی ایس ایل کے نئے ایڈیشن کیلئے نئی ٹرافی متعارف

February 08, 2023

فائل فوٹو

پاکستان سُپر لیگ کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے نئی ٹرافی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کی رونمائی کل ہو گی۔

ذرائع کے مطابق پی ایس ایل ٹرافی 7 ایڈیشن تک برقرار رہی جس کے بعد اب نئی ٹرافی کی رونمائی کل ہوگی جسے پہلے سے زیادہ دیدہ زیب بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرافی کے اسٹار کو 24 قیراط سونے سے تیار کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹرافی کی رونمائی لاہور کے تاریخی شالیمار باغ میں کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی ٹرافی کی رونمائی کریں گے۔

اس تقریب میں پی ایس ایل فرنچائزز کے کپتان بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان سُپر لیگ 8 کی افتتاحی تقریب 13 فروری کو ملتان میں ہو گی۔