شازیہ منظور نے ودیا بالن کا شکریہ ادا کر دیا

February 08, 2023

فائل فوٹو

پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور نے ودیا بالن کا شکریہ ادا کر دیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بھارتی اداکارہ نے شازیہ منظور کے مشہور گانے ’بتیاں بجھائی رکھ دی‘ پر پرفارم کیا تھا۔

جس کے بعد گلوکارہ شازیہ منظور نے ویڈیو کے لئے ’بتیاں بجھائی رکھ دی‘ کے انتخاب پر ودیا بالن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ میں بھی آپ کی بہت بڑی مداح ہوں اور منتخب کردہ گانا میں نے 20 برس قبل گایا تھا، آپ کی جانب سے اس کے انتخاب پر میں عاجزی محسوس کر رہی ہوں‘۔

واضح رہے کہ جب سے ناروے کے مشہور ڈانسر گروپ ’کوئیک اسٹائل‘ نے دیگر ڈانسرز کو پاکستانی مشہور گانے ’بتیاں بجھائی رکھ دی‘ پر رقص کرنے کا چیلنج دیا ہے تب سے بالی ووڈ میں اس گانے کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔