• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’میں کھلاڑی تو اناڑی‘ ہالی ووڈ فلم کی کاپی تھی: سیف علی خان کا بڑا اعتراف

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

بالی ووڈ اداکار سیف علی خان نے اعتراف کیا ہے کہ ان کی مشہور فلم ’میں کھلاڑی تو اناڑی‘ دراصل ہالی ووڈ فلم ’دی ہارڈ وے‘ کی نقل تھی اور اس کے حقوق بھی حاصل نہیں کیے گئے تھے۔

بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں سیف علی خان نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میں نے 90ء کی دہائی میں پہلی بار پولیس یونیفارم ایک کامیڈی فلم میں پہنی تھی، جہاں میں ایک ایسا کردار نبھا رہے تھا جو پولیس افسر کا رول سیکھنے کے لیے اکشے کمار کے کردار کے ساتھ وقت گزارتا ہے۔

سیف نے ہنستے ہوئے کہا کہ وہ ایک مزاحیہ فلم تھی، جسے ہم نے ایک امریکی فلم سے بغیر حقوق لیے کاپی کیا تھا، ہم نے بس فلم دی ہارڈ وے کو اٹھایا اور نقل کر لیا۔

اداکار نے بتایا کہ ایک ہدایت کار نے مجھے مشورہ دیا تھا کہ میں کبھی پولیس افسر کا کردار ادا نہ کروں، کیونکہ میں اس رول کے لیے موزوں نہیں لگتا تھا۔

سیف علی خان کے مطابق یہ خوف میرے دل میں کافی عرصے تک موجود رہا، یہاں تک کہ میں نے سیکرڈ گیمز میں پولیس افسر کا کردار ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ہمیشہ لگتا تھا شاید میں پولیس والے کا کردار صحیح طریقے سے ادا نہیں کر سکتا، لیکن وقت کے ساتھ میں نے خود کو بہتر کیا۔

سیف علی خان ان دنوں اپنی آنے والی فلم کرتویا کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید