افغانستان میں کرنسی کنٹرول آرڈر جاری

February 08, 2023

فائل فوٹو

افغانستان میں طالبان حکومت نے کرنسی کنٹرول سخت اور کرنسی کنٹرول آرڈر جاری کردیا۔

عالمی جریدے بلوم برگ کے مطابق افغانستان میں سبب اور حجم بتائے بغیر ڈالر لانے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ڈالر اسمگلنگ رپورٹ کے بعد افغان طالبان حکومت نے کرنسی کنٹرول کو سخت کردیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق افغان طالبان حکومت کے آرڈر سے پہلے بغیر بتائے زرمبادلہ لانے کی اجازت تھی۔

بلوم برگ کے مطابق افغانستان کے زمینی راستوں سے زرمبادلہ لے جانے کی حد 500 ڈالر مقرر کردی گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق افغانستان سے 10 لاکھ ڈالر اسمگلنگ کی سزا 1 سال قید اور 1 لاکھ ڈالر جرمانہ ہے۔

بلوم برگ کے مطابق افغانستان سے 1 لاکھ ڈالر اسمگل کرنے کی سزا 1 مہینہ قید ہے جبکہ ایک لاکھ ڈالر سے کم مالیت کی اسمگلنگ کی سزا 10 دن قید ہے۔

افغانستان سے سونا اور قیمتی پتھر لے جانے پر بھی پابندی عائد کردی گئی ہے۔