عدالت میں پیشی پر میں رو نہیں رہا تھا، ماسک مانگ رہا تھا، شہباز گل

February 08, 2023

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ عدالت میں پیشی پر میں رو نہیں رہا تھا، ماسک مانگ رہا تھا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ کہا جاتا ہے میرا فارم ہاؤس ہے، وہ لُوٹ کر نہیں محنت سے بنایا ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ جو کچھ بھی میرے پاس ہے محنت سے کمایا ہوا ہے، میں لوئر مڈل کلاس سے ہوں اس لیے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ میرے اوپر درجنوں غداری کے مقدمے درج کر دیے، میرے بیانات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔