دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی کی سطح مزید بلند ہو گئی اور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے۔
کنٹرول روم کے مطابق دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 82 ہزار 744 کیوسک ریکارڈ ہوئی۔
دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر پانی کا اخراج 2 لاکھ 44 ہزار 919 کیوسک رہا۔
کنٹرول روم کے مطابق آئندہ چند گھنٹوں میں گڈو بیراج پر پانی کی سطح مزید بلند ہونے کا امکان ہے۔