حارث رؤف PSL کیلئے بنگلادیش سے وطن واپس روانہ

February 09, 2023

فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حارث رؤفبنگلادیش پریمیئر لیگ کو چھوڑ کر پی ایس ایل کھیلنے کے لیے وطن واپس روانہ ہوگئے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حارث رؤف نے جہاز سے تصویر اپلوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ بلا آخر وہ گھر واپس آرہے ہیں۔

انہوں نے مزید لکھا کہ پی ایس ایل کے لیے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں حارث رؤف نے بی پی ایل میں اپنی ٹیم رنگپور رائیڈرز کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ لیگ کھیل کر بہت خوشی محسوس کررہا ہوں، ایک حیرت انگیز ٹیم کا حصہ بننے پر مطمئن ہوں۔

حارث رؤف نے پیار اور ٹیم کی جانب سے تعریف پر اُن کا شکریہ بھی ادا کیا۔

واضح رہے کہ بی پی ایل کے گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں حارث رؤف کی ٹیم رنگپور رائیڈرز نے چٹوگرام کو7 وکٹوں سے باآسانی ہرا دیا تھا، عمدہ بالنگ پر حارث رؤف کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔