سلمان خان کی نئی فلم کب ریلیز ہوگی؟

February 09, 2023

فائل فوٹو

بالی ووڈ کے سُپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کسی کی جان‘ کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر انتہائی مختصر پیغام میں مداحوں کو فلم کی شوٹنگ اور ریلیز کی تاریخ سے متعلق آگاہ کیا۔

سلمان خان نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر لکھا کہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہوگئی ہے جو اس سال عید پر ریلیز ہوگی۔

گزشتہ ماہ سلمان خان نے فلم کا ٹیزر بھی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کیا تھا۔