شاداب خان سج دھج کر دلہن ساتھ لے جانے پہنچ گئے

February 09, 2023

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان بارات لے کر اپنی دُلہن گھر لے جانے کے لیے پہنچ گئے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاداب خان کے آنے پر ان کے سسر اور سابق کرکٹر ثقلین مشتاق نے ان کا استقبال کیا۔

اطلاعات کے مطابق شاداب خان کے ولیمے کی تقریب 10 فروری کو اسلام آباد میں ہوگی۔

اس تقریب کے مہمانوں کی فہرست میں کرکٹرز اور مشہور شخصیات شامل ہیں۔

قومی کرکٹر شاداب خان کی رسم مہندی کی ویڈیو گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ شاداب خان کا نکاح گزشتہ ماہ سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کی صاحبزادی سے ہوا تھا۔