احسان اللّٰہ بھی لاہور قلندرز کی دریافت نکلے

February 17, 2023

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 8 میں 150 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرانے والے احسان اللّٰہ بھی لاہور قلندرز کی دریافت نکلے۔

2021 میں ٹرائلز کے دوران لاہور قلندرز نے احسان اللّٰہ کو منتخب کیا تھا۔

لاہور قلندرز کا پاکستان کرکٹ کو باصلاحیت کھلاڑی دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایچ بی ایل پی ایس ا یل 8 میں ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ بولر احسان اللّٰہ بھی لاہور قلندرز کی دریافت ہیں۔

2021 میں جب لاہور قلندرز کے ٹرائلز اسلام آباد میں ہوئے تھے تو قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ عاقب جاوید نے احسان اللّٰہ کو منتخب کیا تھا۔

سوات سے ٹرائلز کےلیے آنے والے احسان اللّٰہ نے 89 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرکے سب کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی تھی۔