پام آئل کے پودوں کی کاشت سے متعلق جیو نیوز کی خبر پر سندھ حکومت کا اقدام

March 17, 2023

فائل فوٹو

پام آئل کے پودوں کی کاشت سے متعلق جیو نیوز کی خبر پر سندھ حکومت نے ڈپٹی کمشنر کو احکامات دے دیے۔

محکمہ ریونیو کی جانب سے لکھے گئے خط میں ڈی سی ٹھٹھہ کو احکامات دیے گئے ہیں کہ پام آئل کے پودوں کی کاشت کے لیے 3 ہزار ایکڑ زمین منتقل کردی جائے۔

محکمہ جنگلات کی 3 ہزار ایکڑ زمین کوسٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو دینے کے لیے ڈی سی ٹھٹھہ کو احکامات دیے گئے ہیں۔

محکمہ جنگلات کی کاٹھور اور حیات گاہو کے جنگلات کی زمین پام آئل پودوں کی کاشت کے لیے دی گئی ہے۔

محکمہ ریونیو کے خط کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ 3 دن میں منتقلی کی کارروائی مکمل کرے۔

واضح رہے کہ پام آئل کے پودوں کی کاشت کے لیے زمین کی منتقلی کا کام 2 سال سے التوا کا شکار تھا۔