6 ارب ڈالرز کی یقین دہانی نہیں مل رہی، IMF سے خاک معاہدہ کرینگے، شیخ رشید

March 19, 2023

راولپنڈی (نمائندہ جنگ) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ چھ ارب ڈالرز کی یقین دہانی نہیں مل رہی یہ آئی ایم ایف سے خاک معاہدہ کریں گے، اسحاق ڈار کی حساس تقریر کو قوم کے سامنے رکھا جائے بھوکے مرجائیں گے قومی اثاثوں پر سمجھوتہ نہیں کریں گے، ان کے ریلیف دینے کا نام عوام کو تکلیف دینا ہے پچاس فیصد مہنگائی بڑھا دی ہے، آپ سات سمندر پار خیرات کیلئے جا رہے ہیں اور تبدیلی آپ کے پڑوس میں آگئی ہے، اپنے ٹویٹ میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیکرٹری خارجہ کا دورہ چین بہت اہم ہے حالانکہ جانا تو وزیر خارجہ کو چاہئے تھا، ان کا کہنا تھا کہ بلی تھیلے سے باہر آگئی ہے ۔