خاتون سے اجتماعی زیادتی کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ

March 19, 2023

ملتان (سٹاف رپورٹر) بستی ملوک پولیس نے خاتون کو گینگ ر یپ کا نشانہ بنانے کے الزام میں تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،تفصیل کے مطابق قصبہ مڑل کی رہائشی ثمینہ بی بی نے پولیس کو درخواست دی کہ وہ چوک لاڑ پر موجود تھی جہاں پر ملزم عبدالرحمان اسے گھر چھوڑنے کے بہانے کسی نامعلوم مقام پر لے گیا جہاں پر عبدالرحمان ، شہباز اور ان کے ایک نامعلوم ساتھی نے اس کے ساتھ زیادتی کی،پولیس کی گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی ، 06 منشیات فروش، 04 غیر قانونی اسلحہ، 28 پتنگ فروش،04 قمار باز، 01 گیس ریفل، 02 تیز رفتار ، 04 اشتہاری مجرمان اور 02 رہائی یافتہ عادی مجرمان سمیت 51 ملزمان گرفتار کر لئے، تھانہ دہلی گیٹ نے ملزم نوید سے 10لیٹر شراب، پولیس تھانہ گلگشت نے ملزم احسن سے 6 لیٹر شراب، پولیس تھانہ کوتوالی نے ملزم سلمان سے 20 لیٹر شراب ، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم ممتاز سے 1341 گرام چرس، پولیس تھانہ راجہ رام نے ملزم الطاف سے 1525 گرام چرس، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم مجاہد سے 12 لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔پولیس تھانہ شاہ رکن عالم نے ملزم ذیشان سے پسٹل 30 بور معہ 2 گولیاں ، ملزم وسیم سے پسٹل 30 بور معہ 2 گولیاں ، پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے ملزم عثمان سے پسٹل 30 بور معہ 10 گولیاں ، پولیس تھانہ صدر جلالپور نے ملزم حماد سے پسٹل 30 بور برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا۔