ملتان (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ ہیڈ ماسٹرز اینڈ پرنسپل ایسوسی ایشن کی جانب سے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری ملتان، شیخ محمد رفیق کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر الوداعی تقریب منعقد کی گئی، تقریب کی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈاکٹر صفدر حسین واہگہ نے کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ شیخ محمد رفیق نے محکمہ تعلیم میں انتہائی ذمہ داری اور ایمانداری کے ساتھ فرائض انجام دیے۔ ان کا کیریئر تعلیمی اداروں کی بہتری، طلبا و طالبات کے معیار تعلیم میں اضافے، اور اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کی جدوجہد سے عبارت رہا، ان کی خدمات کو مدتوں تک یاد رکھا جائے گا۔