• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زین العابدین گیلانی پی ٹی آئی کسان ونگ ضلع ملتان کے صدر نامزد

ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کسان ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اعجاز شفیع نے ملتان سے تعلق رکھنے والے مخدوم زادہ زین العابدین گیلانی کو ضلع ملتان کسان ونگ کا صدر نامزد کرکے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وہ پی ٹی آ ئی رہنما مخدوم راجن بخش گیلانی کے صاحب زادے ہیں ، پی ٹی آ ئی حلقوں نے مخدوم زادہ زین گیلانی اور ان کے والد مخدوم راجن بخش گیلانی کو اس نامزدگی پر مبارکباد دی ہے ، ان کا کہنا ہے کہ یہ مخدوم راجن بخش گیلانی کی تحریک انصاف کیلئے دی گئی قربانیوں کا نتیجہ ہے کہ جماعت نے ان پر بھرپور اعتماد کیا ہے۔ 
ملتان سے مزید