ملتان (سٹاف رپورٹر)چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں شہری نقدی و سامان سے محروم ہوگئے، تھانہ بی زیڈ کے علاقہ نامعلوم افراد الطاف کے بھانے میں داخل ہوئے ملازمین کو باندھ کر بھانے سے لاکھوں روپے مالیت کے بیس جانور چوری کرکے لے گئے تھانہ مخدوم رشید کے علاقہ سے نامعلوم افراد شہباز کے گھر سے گھریلو سامان چوری کرکے لے گیے تھانہ بستی ملوک کے علاقہ سے طفیل کی بیل گاڑی چوری کرلی گئی تھانہ سٹی شجاعباد کے علاقہ سے نعمان کے بکرے چوری کرلئے گئے تھانہ راجہ رام کے علاقہ سے نامعلوم افراد خلیل کے رقبے سے 80 من توڑی چوری کرکے لے گئے تھانہ سٹی جلالپور کے علاقہ سے تبسم کے رقبے سے لوہا اور گندم چوری کرلی گئی تھانہ بی زیڈ کے علاقہ سے مشتاق کے گھر سے گھریلو سامان چوری ہوگیا تھانہ الپہ کے علاقہ صفیہ بی بی کے بکرے چوری ہوگئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ سے احمد کا موباءل فون چوری کرلیا گیا تھانہ سیتل ماڑی کے علاقہ سے قیصر کا موبائل فون چوری کرلیا گیا تھانہ چہیلک کے علاقہ سے حیدر کا موبائل فون چوری ہوگیا تھانہ مظفرآباد کے علاقہ سے ندیم کے گھر سے سونا و دیگر سامان چوری کرلیا گیا تھانہ قطب پور کے علاقہ سے نامعلوم شخص بلال کے گھر سے انورٹر چوری کرکے لے گیا۔