• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 37 مقدمات درج کرلیے

ملتان(سٹاف رپورٹر) پولیس نے ڈکیتی و چوری کے الزام میں 37مقدمات درج کرلیے ۔تھانہ بستی ملوک کے علاقے محمد سلطان کے بیٹے سے سے دو ڈاکو اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل و موبائل چھین کر فرار ہوگئے تھانہ راجہ رام کے علاقے محمد شاہد سے مسلح ڈاکووں نے موٹرسائیکل چھین لی تھانہ نیوملتان کے علاقے محمد جنید سے نامعلوم ملزمان موبائل لے گئے تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقے جہانگیر خان سے تین ڈاکو نے گن پوائنٹ پر 35ہزار لوٹ لیا تھانہ لوہاری گیٹ کے علاقے شوکت سے تین نامعلوم ملزمان اسلحہ کے زور پر 37ہزار وموبائل چھین کر لے گئے جبکہ محمد حسین ،شوکت ،عمر دراز ،عرفان ،احمد یار ،شاہ زیب ،عبدالجبار ، ملک فرحان ، محمد یوسف ، محمد جاوید ، عدنان شاہد ، محمد مدثر ،رضوان اسلم ، غلام مصطفی ، محمد اقبال ، اقصی ملک ،محمد عبداللہ محمد بلال ، اعجاز حسین ، سہیل احمد ، محمد زریاب ، محمد شہزاد ،محمد ارشد ،خدایار ، عامر شفیق ،محمد عامر ، راو مسعود ، محمد عابد محمود محمد اسماعیل ، محمد سلیم ، راشد بیگ اور ثقلین فاروق کی نقدی طلائی زیورات موٹرسائیکلیں موبائلزفونز سمیت دیگر قیمتی سامان چوری ہوگئے پولیس نے نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔
ملتان سے مزید