• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایوان تجارت و صنعت کیجانب سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی واک

ملتان ( سٹاف رپورٹر) ایوان تجارت و صنعت ملتان کی جانب سے افواج پاکستان سے اظہار یکجہتی واک پریس کانفرنس میں بھارت کوآپریشن بنیان المر صوص کے زریعے جواب دینے پر سلام پیش کیا کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی پر عالمی برادری کی کوششوں کو سراہا۔ایوان تجارت و صنعت ملتان کے قائمقام صدر خواجہ محسن مسعو دنے ایوان میں دیگر عہدیداران اور سینیئرز ممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایوان تجارت و صنعت ملتان اور پاکستان کی پوری بزنس کمیونٹی کی جانب سے ہم یہ واضح اور پُرعزم پیغام دینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنی مسلح افواج کے شجاعانہ کردار اور مادرِ وطن کے دفاع میں ان کی پیشہ ورانہ مہارت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
ملتان سے مزید