خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی وکٹیں گر رہی ہیں، نعیم قاسمی

March 19, 2023

پشاور(نمائندہ خصوصی) جمعیت العلماء اسلام ضلع پشاور کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری و ممبر صوبائی مجلس شوریٰ نعیم قاسمی ، جمعیت العلماء اسلام کے بزرگ رہنما اور صوبائی مجلس شوریٰ کے ممبر الحاج احمد زادہ خان بٹ خیلہ نے کہا ہےکہ خیبر پختونخوا کے گورنر حاجی غلام علی کی کوششوں سے نہ صرف پی ٹی آئی کی طرف سے صوبے میں انتشار پھیلانے کی سازش ناکام بنا دی گئی بلکہ حاجی غلام علی کی طرف سے سیاسی رہنمائوں ، تاجروں ، وکلاء ، طلباء نوجوانوں اور علماء کرام سے مسلسل رابطوں سے خیبر پختونخوا میں حکومت کے خلاف پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک بھی دم توڑ گئی ہے جے یو آئی کے رہنمائوں نے پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں بڑی تیزی سے پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنا شروع ہوگئی ہیں ،پی ٹی آئی کے صوبائی صدر پرویز خٹک کے بھائی و سابق صوبائی وزیر لیاقت خٹک ، پی ٹی آئی کے قومی اسمبلی کے ممبر ناصر خان موسیٰ زئی ، پیپلز پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر و سابق صوبائی وزیر شیر اعظم خان وزیر ، صوبائی اسمبلی کے سابق ممبر فخر اعظم خان وزیر ، ضلع نوشہرہ کے ڈسٹرکٹ ناظم اعلیٰ دائود خٹک ، اے این پی کے رہنما ذوالفقار علی بھٹو ، اور پی ٹی آئی اور دوسری جماعتوں کے کئی رہنمائوں کی جے یو آئی میں شمولیت سے واضح ہوگیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں عوام میں جے یو آئی کا ساتھ دینے کا تہیہ کر لیا ہے اور خیبر پختونخوا میں ہر طرف سے مولانا آرہاہے کے زور دار نعرے گونج رہے ہیں ۔