کرناٹک میں بی جے پی رہنما کے اذان سے متعلق بیان کے بعد کشیدگی میں اضافہ

March 20, 2023

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی ریاست کرناٹک میں حکمران بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی کی طرف نے مساجد میں اذان دینے کے حوالے سے متنازع بیان دینے کے بعد کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔ ضلع شوا موگہ میں مسلمان مظاہرین نے جلوس نکالا اور ڈی سی آفس کے باہر اذانیں دینا شروع کردیں۔ مظاہرین نے دھمکی دی کہ رکن اسمبلی کو گرفتار نہ کیا گیا تو وہ بھارت کی سب سے بڑی قانون ساز بلڈنگ ودھانا سودا کے باہر بھی اذانیں دیں گے۔ مظاہرین کا کہنا کہ اگر رکن اسمبلی نے ان کے ماں باپ کے بارے میں متنازع الفاظ کہے ہوتے تو اس پر زیادہ ردعمل نہ دیتے۔