واشنگٹن (اے ایف پی) بھارت نے ایکس کو 8ہزارسے زائد اکاؤنٹس بلاک کرنے کا حکم دیا ہے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کا کہناتھا کہ یہ حکومت کی طرف سے عائد کرد ہ سنسرشپ ہے جس پر نہ چاہتے ہوئے عمل کر نا پڑ رہا ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ یہ اقدام جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی اور مہلک جھڑپوں کے درمیان پاکستانی سیاستدانوں، مشہور شخصیات اور میڈیا تنظیموں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو نشانہ بنانے والی بھارت کی وسیع کریک ڈاؤن کا حصہ ہے۔ ایکس نے بتایا کہ اس حکم میں بین الاقوامی خبر رساں اداروں اور دیگر ممتاز صارفین کو بلاک کرنے کے مطالبات شامل ہیں۔ یہ حکم میٹا کی جانب سے نئی دہلی کی درخواست پر بھارت میں ایک ممتاز مسلم نیوز پیج کو انسٹاگرام پر بلاک کرنے کے ایک دن بعد آیا ہے۔