واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اشارہ دیا کہ وہ چینی درآمدات پرٹیرف کم کر سکتے ہیں اور کہا کہ چین کو اپنی مارکیٹ امریکہ کے لیے کھولنی چاہیے۔ ان کیلئے بہت اچھا ہوگا۔ دونوں حریف سپر پاورز ویک اینڈ پر تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر لکھاکہ چین پر 80فیصد ٹیرف صحیح لگتا ہے! جس سے وہ 145فیصد سے نیچے آ جائیں گے جبکہ کچھ سامان پر مجموعی ڈیوٹیز حیران کن طور پر 245فیصد تک پہنچ گئی ہیں۔