• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرد جنگ ذہنیت، اپنے مفاد کیلئے دوسرے کے نقصان کا کھیل ترک کریں، چین اور روس کا جوہری ممالک پر زور

کراچی(نیوز ڈیسک)چین اور روس نے عالمی تزویراتی استحکام سے متعلق ایک مشترکہ بیان میں جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ سرد جنگ کی ذہنیت اوراپنے فائدے کیلئے دوسرے کے نقصان کا کھیل ترک کردیں۔ فریقین نے عالمی تزویراتی مسائل سے نمٹنے کے لئے بڑے ممالک کے درمیان تعمیری تعلقات برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری ہتھیار رکھنے والے ممالک بین الاقوامی سلامتی اور عالمی تزویراتی استحکام کیلئے خصوصی ذمہ داریاں ادا کرتے ہیں اور انہیں ایسے اقدامات ترک کر دینے چاہئیں، جن سے تزویراتی خطرات پیدا ہوں جبکہ باہمی احترام کی بنیاد پر مساوی بات چیت اور مشاورت کے ذریعے خدشات کو دور کیا جانا چاہیے، تاکہ اعتماد میں اضافہ ہو اور خطرناک غلط فیصلوں سے بچا جاسکے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ جوہری ہتھیار رکھنے والے تمام ممالک مذکورہ بالا موقف پر عمل نہیں کرتے۔

دنیا بھر سے سے مزید