اسرائیل اور فلسطین میں رمضان المبارک میں قیام امن پر اتفاق

March 20, 2023

فائل فوٹو

اسرائیلی اور فلسطینی حکام کے درمیان مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی تشدد روکنے کا طریقہ کار وضع کرنے پر اتفاق ہوگیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق مصر میں ہونے والی ملاقات میں امریکی، مصری اور اردنی حکام بھی شامل تھے۔

حکام نے اسرائیل فلسطین کشیدگی کم کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک میں مقبوضہ بیت المقدس کا تقدس پامال نہ کیا جائے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق معاہدے پر اسرائیل یا فلسطینیوں کی طرف سے کوئی اضافی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔